نئے بیاچ کا 5 مارچ سے آغاز، ویمن کوآپریٹیو ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا اقدام
حیدرآباد۔ 25 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ میں بیروزگار خواتین کیلئے ویمن کوآپریٹیو ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ذریعہ الیکٹرک آٹو اور ٹووہیلرس کی فری ڈرائیونگ کی کوچنگ دی جارہی ہے۔ 18 تا 45 سال عمر کے درمیان کی خواتین کیلئے 45 تا 60 دِنوں تک کوکٹ پلی کے دُرگا بائی مہیلا ششو وِکاس سنٹر میں واقع ڈرائیونگ ٹریک پر صبح اور شام میں ٹریننگ دی جارہی ہے۔ اس مرکز میں موجود ڈرائیونگ ٹریک پر ٹرینرس کی جانب سے ڈرائیونگ سکھائی جارہی ہے۔ اس کے بعد کلاس روم میں ٹریفک سگنلس، روڈ پر ڈرائیونگ کرتے وقت احتیاطی تدابیرکی تربیت دی جارہی ہے۔ گزشتہ سال اگست میں تربیت کا آغاز کیا گیا۔ تاحال 45 خواتین نے ڈرائیونگ کی تربیت مکمل کی۔ آئندہ ماہ 5 مارچ سے نئے بیاچ کا آغاز ہورہا ہے۔ ویمن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے 10 متحدہ اضلاع میں 10 ایکرس پر مشتمل ذاتی عمارتیں اور مخلوعہ اراضی جس پر ڈرائیونگ ٹریک کا اہتمام کرتے ہوئے اضلاع میں خواتین کو آٹو اور ٹووہیلرس کی تربیت دینے کی عہدیداروں کی جانب سے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ٹریننگ مکمل کرنے والی خواتین کو سبسڈی پر آٹو فراہم کرتے ہوئے روزگار سے جوڑا جائے گا۔ 2