کولکاتا : مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں گزشتہ سال ملک کے 19 میٹروپولیٹن شہروں میں ریپ کے سب سے کم واقعات درج ہوئے، یہ بات نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی رپورٹ میں بتائی گئی۔2021 میں کولکاتا میں ریپ کے 11 واقعات ہوئے، جبکہ دہلی میں ملک میں عصمت دری کے سب سے زیادہ 1,226 واقعات ہوئے۔ جے پور میں ریپ کے 502 جبکہ ممبئی میں ریپ کے 364 مقدمات درج ہوئے۔