حیدرآباد۔6۔اپریل(سیاست نیوز) جناب خواجہ بلال احمد کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی میناریٹی ڈپارٹمنٹ نے جموں و کشمیر میں اقلیتی امور کا انچارج نامزد کرنے احکام جاری کئے ہیں۔ صدر آل انڈیا کانگریس میناریٹی ڈپارٹمنٹ جناب عمران پرتاب گڑھی رکن راجیہ سبھا نے آج احکامات میں توثیق کی کہ جناب خواجہ بلال احمد جموں وکشمیر میں اقلیتی امور کے انچارج ہونگے۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں کانگریس نے جناب ناصر حسین رکن راجیہ سبھا کو جموں کشمیر میں پارٹی امور کا انچارج بنایا تھا اور آج اقلیتی امور انچارج کے طور پر جناب خواجہ بلال احمد کو ذمہ داریاں دی گئیں۔