داؤد ابراہیم کراچی میں موجود بھانجہ کیخلاف فرد جرم میں تفصیلات

   

نئی دہلی : داؤد ابراہیم کے خلاف درج منی لانڈر نگ کیس کے سلسلہ میں ایک نئی تبدیلی سامنے آئی جس میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے اپنی چارج شیٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان کے بھانجے علی شاہ پارکر نے کہا ہے کہ ڈان کراچی میں مقیم ہے۔ علی شاہ داؤد کی بہن حسینہ پارکر کا بیٹا ہے۔ علی شاہ نے یہ بھی کہا ہے کہ ماموں کے ساتھ وہ ربط میں نہیں ہے۔ ای ڈی نے حال ہی میں ممبئی کی عدالت میں فرد جرم داخل کیا ہے۔ یہ وہی کیس ہے جس میں این سی پی لیڈر نواب ملک کو بھی استغاثہ کا سامنا ہے۔ ای ڈی چارج شیٹ دعویٰ کرتی ہے کہ داؤد کی بیوی مہہ جبین عید جیسے موقعوں پر پارکر فیملی سے ربط قائم کرتی رہی ہے۔