دبئی ورلڈ ایکسپو میں انڈین پویلین کا افتتاح

   

نئی دہلی: دبئی میں ورلڈ ایکسپو 2020 میں پیر کو ہندوستان کے مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) پویلین کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر فلم کھادی انڈیا بھی ریلیز کی گئی۔ ایک سرکاری پریس ریلیز کے مطابق، مائیکرو اینڈ اسمال انٹرپرائزز کے وزیر نارائن رانے اور ان کے ساتھی وزیر مملکت بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اس پویلین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ایم ای کے سکریٹری بی بی سوین اور کھادی ولیج انڈسٹریز کمیشن کے چیئرمین ونے کمار سکسینہ اور حکومت دبئی کے کئی عہدیدار اور معزز شخصیات اس تقریب میں موجود تھیں۔