دریائے مانجرا میں سینکڑوں مردہ مرغیاں پھینک دی گئیں

   

حیدرآباد18مارچ(یواین آئی)تلنگانہ کے میدک ضلع کے دریائے مانجرا میں سینکڑوں مردہ مرغیاں پھینک دی گئیں۔ مقامی افرادنے دریامیں تیرتی ہوئی مردہ مرغیوں کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ مانجرا، میدک اور نظام آباد اضلاع کے لیے پینے اور زرعی آبپاشی کا ایک اہم ذریعہ ہے ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد، ضلعی محکمہ حیوانات کے عہدیداروینکٹیانے اپنی ٹیم کو موقع پر بھیج کر صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت دی۔ عملہ یہ جاننے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس واقعہ کے پیچھے کون ہے ۔ مقامی افرادنے حکام کو بتایا کہ انہوں نے پیر کی رات تک وہاں کوئی مرغیاں نہیں دیکھی تھیں۔ تحقیقات کے بعد حکام اس نتیجہ پر پہنچے کہ مرغیوں کو صبح کی اولین ساعتوں میں دریامیں پھینکا گیا۔