حیدرآباد۔یکم اگست ( یواین آئی ) کرناٹک، مہاراشٹر میں شدید بارش سے دریائے گوداوری کی سطح میں اضافہ ہوا ہے ۔ سطح آب 41 فٹ تک پہنچ گئی ہے ۔ بھدراچلم میں دریائے گوداوری کی سطح 43 فٹ تک پہنچ گئی ۔ اسی طرح کنارسانی پراجکٹ میں پانی کا بہاو 2 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے ۔اس کی مکمل سطح آب 407 فٹ ہے جبکہ موجودہ سطح آب 403.6 فٹ ہے ۔