چیوڑلہ سے رنجیت ریڈی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے فصیح الدین کی اپیل
حیدرآباد۔/8 مئی، ( راست ) جناب محمد فصیح الدین سماجی کارکن و جہد کار نے پارلیمانی حلقہ چیوڑلہ کے رائے دہندوں سے خواہش کی کہ وہ اس حلقہ کے کانگریس امیدوار رنجیت ریڈی کے حق میں ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ملک میں مذہبی جذبات کو فروغ دیتے ہوئے پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ فصیح الدین نے مزید کہا کہ ملک کے دستور اور سیکولرازم کو سخت خطرہ درپیش ہے جبکہ ملک میں جمہوریت کی برقراری کیلئے کانگریس کے ہاتھ کو مضبوط کرنے کی آج سخت ضرورت ہے۔ تلنگانہ ریاست میں کانگریس حکومت 6 گیارنٹیوں میں سے 5 گیارنٹیوں پر عمل آوری کررہی ہے جس سے ریاست کے عوام بہت خوش ہیں اور عوام میں جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب رنجیت ریڈی ایک حرکیاتی قائد ہیں اور سیکولرازم پر ایقان رکھتے ہیں اور بلالحاظ مذہب و ملت عوام کے دلوں میں انہوں نے جگہ بنائی ہے۔ انہوں نے رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ 13 مئی کو بلاتاخیر کانگریس کے امیدوار رنجیت ریڈی کے حق میں ووٹ کا استعمال کریں۔