دنیا بھر میں مختلف تقریبات سے سال نو کا آغاز

,

   

ایمسٹرڈیم میں پیدل چلنے والوں پر آتشی مادہ پھینکنے والے گرفتار ، سب سے مقبول مقام ٹائمز اسکوائر

نیویارک /میڈرڈ / بغداد /برسلز : دنیا بھرنے 2025 کو خوش آمدید کہا۔مشرق سے لے کر مغرب تک پوری دنیا میں نئے سال کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔متحدہ عرب امارات کے شہر دوبئی میں 2025 کا آغازدنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ میں آتش بازی کے ساتھ کیا گیا۔آذربائیجان میں، لوگوں نے دوہرا جشن منایا کیونکہ 31 دسمبر کو آذربائیجان کا یوم یکجہتی بھی تھا۔ہزاروں آذربائیجانی بحیرہ کیسپین کے ساحل پر واقع نیشنل پارک میں جمع ہوئے اور نئے سال کا استقبال آتش بازی کے ساتھ کیا جس نے دارالحکومت کی فضا کو منور کر دیا۔عراقی شہر عربیل میں نئے سال کے موقع پر ہزاروں عراقی سڑکوں پر نکل آئے اور رقص کیا۔2024 کے آخری لمحات میں، عراقی شہری سڑکوںگلیوں میں نکل آئے۔ عربیل قلعہ میںمنعقدہ تقریب میں تقریباً 30 ہزار افراد نے شرکت کی۔روس کے دارالحکومت ماسکو میں بھی سڑکوں کو روشنیوں سے سجا یا گیا۔شمالی مقدونیہ کے دارالحکومت اسکوپ میں نئے سال کا جشن موسیقی اور رقص کے ساتھ منایا گیا۔بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں 2025 کے پہلے لمحات میں آتش بازی کے شو کا انعقاد کیا گیا۔فرانس میں بھی بڑا جوش و خروش دیکھا گیا۔دارالحکومت پیرس کی شانسیلیزے بولیوارڈ پر جمع ہونے والے ہزاروں افرادنے روشنیوں کے شوز کے ساتھ نئے سال کی آمد کا جشن منایا۔ہالینڈ میں سال نو کی تقریبات کے دوران پرتشدد واقعات پیش آئے۔ڑاندام کے پولین برگ ضلع میں ملبے کو نذت آتش کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کر دی گئیں اور گھروں پر شرلیاں ، پٹاخے پھینکے گئے۔ایمسٹرڈیم کے ڈیم اسکوائر میں پولیس نے کئی لوگوں کو حراست میں لے لیا جو دکانوں اور پیدل چلنے والوں پر آتشی مادہ پھینک رہے تھے۔یہ واقعات صبح تک جاری رہے تو سیکورٹی فورسز نے نظم و نسق برقرار رکھنے کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔امریکی نیو یارک سٹی میں لوگوں نے سال 2025 کو نئے سال کی تقریبات کے لیے مقبول ترین مقام ٹائمز اسکوائر میں مختلف تقریبات کے ساتھ خوش آمدید کہا۔نئے سال کی تقریبات کے سلسلے میں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں جھیل اونٹاریو پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں لوگ نئے سال کی تقریبات کے لیے کوپاکابانا ساحل پر جمع ہوئے اور سال 2025 کا استقبال آتش بازی کے ساتھ کیا۔