ہندی دوسرے نمبر پر، بنگالی، عربی اور اردو کو بھی عالمی طور پر مقبولیت
حیدرآباد۔ 19 جولائی (سیاست نیوز) یوں تو دنیا میں ممالک کے اعتبار سے زبان کا استعمال ہوتا ہے لیکن جاریہ سال دنیا کی 10 مقبول اور زیادہ بولی جانے والی زبانوں کا تعین کیا گیا جن میں انگلش سرفہرست ہے جبکہ دنیا بھر میں زائد بولی جانے والی زبانوں میں ہندی، بنگالی اور اردو بھی شامل ہیں۔ ٹاپ 10 لینگویجس میں توقع کے مطابق انگلش کو پہلا مقام حاصل ہوا اور سروے کے مطابق دنیا بھر میں 1.5 بلین افراد بول چال میں انگریزی کا استعمال کرتے ہیں۔ چینی زبان کو دنیا میں دوسرا مقام حاصل ہوا جس کے بولنے والوں کی تعداد 1.18 بلین درج کی گئی ہے۔ ہندی 0.611 بلین کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ اسپینش زبان چوتھے اور عربی پانچویں مقام پر ہے۔ دنیا بھر میں بنگالی بولنے والوں کی تعداد 0.274 بلین درج کی گئی ہے جبکہ اردو بولنے والے 0.246 بلین ہیں۔ دنیا بھر میں زیادہ بولے جانے والی زبانوں میں ہندی، بنگالی اور اردو کی شمولیت سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ دنیا کے ہر خطہ میں ہندوستانی باشندے اور اردو بنگالی تہذیب سے وابستہ افراد بستے ہیں۔ 1؍F