حیدرآباد۔/5 اپریل، ( سیاست نیوز) کمشنر پولیس راچہ کنڈہ مسٹر سدھیر بابو نے دو بدنام زمانہ عادی مجرمین روڈی شیٹرس کو شہر بدر کردیااور احکام جاری کئے۔ انہوں نے بتایا کہ جرائم سے پاک سماج کی تعمیر اور پرسکون ماحول کیلئے ایسا اقدام کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 33 سالہ راجیش عرف منٹل راجیش اور سریندر عرف سوری عرف معین روڈی شیٹر کو شہر بدر کردیا گیا ہے۔ منٹل راجیش جملہ 19 مقدمات میں ملوث ہے جن میں 4 قتل اور دوہرے قتل کا معاملہ ، چوری، آر سی اور پاکسو جیسے سنگین شامل ہیں۔ سریندر کے خلاف 21 مقدمات درج ہیں جس میں قتل، اقدام قتل ، چوری و دیگر معاملات شامل ہیں۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ ان دونوں کو شہر بدر کی نوٹس کی جاری کردی گئی ہے اور کمشنریٹ حدود میں دکھائی دینے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ع