دو بی جے پی قائدین کانگریس میں شامل

   

حیدرآباد 26 جون ( سیاست نیوز ) بی جے پی کے دو سینئر قائدین نے آج کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ سابق وزیر لیبر بی جناردھن ریڈی نے پردیش کانگریس صدر ریونت ریڈی کی صدارت میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی ۔ جناردھن ریڈی چینور حلقہ اسمبلی سے چار مرتبہ تلگودیشم ٹکٹ پر منتخب ہوچکے ہیں۔ اس دوران کاغذ نگر ٹاؤن کے بی جے پی لیڈر روی سرینواس نے بھی بی جے پی سے ترک تعلق کرتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔