دو لاکھ اسکولوں میں کچن گارڈن لگائے گئے

   

نئی دہلی 28نومبر(سیاست ڈاٹ کام ) مڈ ڈے میل پروگرام کے تحت پورے ملک میں دو لاکھ سے زائد اسکولوں میں کچن گارڈن لگائے گئے ہیں جن میں دوپہر کے کھانے کے لیے پھل اور سبزی اگائی جارہے ہیں۔ فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نیشنک نے آج راجیہ سبھا میں ضمنی سوال کے جواب میں یہ دعویٰ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مڈ دے میل پروگرام کے تحت تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں اسکولوں میں کچن گارڈن لگانے کے لیے ترغیب دی جا رہی ہے ۔