ممبئی: مہاد ایم آئی ڈی سی میں ایک دوا ساز فیکٹری میں دھماکے سے کم ازکم پانچ افراد زخمی ہو گئے اور دیگر 10 شدید آگ میں پھنس گئے۔ مہاد ایم آئی ڈی سی پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ آج صبح 11 بجے کے قریب بہرا کردینے والا دھماکہ سناگیا اور پھر بلیو جیٹ ہیلتھ کیئر لمیٹڈ کی فیکٹری کے احاطے سے گہرا گہرا دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔ کم ازکم چار فائر انجن اور پولیس ٹیمیں مقامی رضاکاروں کے ساتھ آگ پر قابو پانے کے لیے موقع پر پہنچ گئیں اور کم ازکم پانچ زخمیوں کو باہر نکالا گیا۔ مزید 10 کے اب بھی جلنے والے احاطے میں پھنسے ہونے کا خدشہ ہے جہاں چار درجن سے زیادہ کارکن جمعہ کو ڈیوٹی پر تھے، حالانکہ نوی ممبئی میں پولیس اورکمپنی کے عہدیداروں نے اس سانحہ پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔