دوبئی‘ شارجہ میں نیا سال کی پارٹیاں‘ خلاف ورزیاں کرنے والوں پرسنگین جرمانے عائد کرنے کااعلان

,

   

دوبئی۔ شارجہ نے نئے سال کی پارٹیوں پرامتناع عائد کردیاہے وہیں دوبئی میں اس طرح کی تقریب میں مہمانوں کی تعداد کومحدو د کردیاہے۔ خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے جانے والوں کے خلاف سنگین جرمانے عائد کرنے کا بھی پولیس نے اعلان کیاہے۔


شارجہ
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے بموجب شارجہ پولیس مہمانوں کی تعداد کو مخصوص کردیاہے اور نئے سال کی پارٹیوں میں چار میٹرو کی دوری برقرار رکھنے کوکہا ہے۔ اسکے علاوہ انہیں کویڈ سے بچاؤ کے قواعد پر بھی عمل کرنا ہوگا۔

خطرناک امراض کاشکارمریضوں اور معمر لوگوں سے شارجہ پولیس کے ایک اعلی افیسر نے کہاکہ وہ اس طرح کی پارٹیوں سے اجتناب کریں۔


دوبئی میں نئی سال کی پارٹیاں
نئے سال کی رات میں منعقدہ پارٹی میں دوبئی نے 30سے زائد مہمانوں پر روک لگادی ہے۔

ان قواعد کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں‘ تقریب کے میزبان پر 50ہزار درہم کاجرمانہ عائد کیاجائے گا جبکہ مہمانوں پر 15ہزار درہم کا جرمانہ عائد کیاجائے گا

درایں اثناء ابوظہبی نے نئے سال کے تمام تقاریب پر امتناع عائد کردیاہے اور گھر وں کے علاوہ عوامی مقاما ت پر ایک سے زائد لوگوں کے جمع ہونے پر روک لگادی ہے۔متعلقہ حکام نے فیصلہ کیاہے کہ خلاف ورزی کرنے والے پر 10ہزار درہم کاجرمانہ عائد کیاجائے گا۔


نیا کرونا وائرس تناؤ
نیا کرونا وائرس تناؤ یوکے میں دستیاب ہونے کے بعد دنیا بھر کے کئی ممالک نے تحدیدات عائد کردئے ہیں۔ انہو ں نے نہ صرف پارٹیو ں پر امتناع عائد کردیاہے بلکہ عالمی پروازوں پر بھی تحدیدات عائد کردئے ہیں۔

حال ہی میں سعودی عربیہ نے تمام عالمی کمرشیل پروازوں اور سمندری جہازوں پر مزیدایک ہفتہ کے لئے عائد امتناع میں توسیع کردی ہے