بی جے پی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سبرامنیم سوامی کا وائیر ل ویڈیوجس میں انہوں نے کہاکہ ”بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہمیشہ کوشش ملک کے مفاد میں نہیں مسلمانوں کو نیچادیکھانے پر میں ہوتی ہے۔ چاہئے وہ ارٹیکل370کا معاملہ ہوا‘ یا پھر رام مندر“
سینئر سیاسی لیڈر اور بی جے پی کے رکن راجیہ سبھا جو اپنے متنازعہ بیانات کے لئے پہچانے جاتے ہیں ہماری مراد سبرامنیم سوامی سے ہے۔
ان کا ایک قدیم ویڈیو جو دوردرشن کو دئے گئے انٹرویو پر مشتمل ہے اور اس پروگرام میں سینئر صحافی ونود دوا میزبان ہیں ان دونوں سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے۔
اس ویڈیو میں کچھ سوالات کا جواب دیتے ہوئے سبرامنیم سوامی کہہ رہے ہیں کہ ”بی جے پی کی قوم پرستی کا جو نظریہ وہ مکمل طور پر منفی انداز ہے اس میں صرف مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی سونچ رکھ کر کام کیاجاتا ہے۔
وہ تمام پروگرام جس کو اجاگر کرتے ہیں وہ اسی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ جیسے ارٹیکل370پر بات کرتے ہیں مگر وہ اسی طرح کے ارٹیکل371کے متعلق بات نہیں کرتے جو شمال مشرقی ریاستوں میں نافذ ہے‘
ویسے ہی رام مندر کی بات کرتے ہیں مگر کیلاش مانسرورکو موضوع بحث نہیں لاتے جو ہندوؤں کے لئے اور بھی زیادہ مقدس ہے۔ بی جے پی کے تمام پروگرام جو ہیں وہ تعمیر ی نہیں ہیں ان کی منشاء صرف مسلمانوں کو نیچا دیکھانے کی ہوتی ہے“۔
ویڈیوضرور دیکھیں