دوردرشن نیوز اینکر 72 سالہ سلمیٰ سلطان کی ریمپ واکس

   

نئی دہلی ۔ 17 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دوردرشن کی 72 سالہ نیوز اینکر سلمیٰ سلطان نے اتوار کے دن ساری میں ملبوس ہوکر ریمپ واک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتی کہ ساری پہننے سے کوئی مسئلہ ہوتا ہے ۔ اصل مسئلہ تو ہم میں اعتماد پیدا کرنے کا ہے ۔ جب آپ میں اعتماد ہو تو آپ پوری طرح تیار رہتے ہیں۔