دوسری ِذات کی عورت سے شادی کرنے والے شخص کو شرمناک سزاء

   

بانسا کانتا ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے ضلع باساکانتا میں 65 سال کے دو معمر افراد نے مبینہ طور پر ایک 50 سالہ خاتون کی عصمت ریزی کی کیونکہ اس خاتون کے فرزند نے دوسری ذات کی خاتون سے شادی کرلی تھی جس کے بعد اس خاندان کو سماجی ہراسانی کا شامنا تھا۔ اپنے خاندان کو سماجی بے عزتی سے بچانے کیلئے ان معمر افراد نے اس شخص کی والدہ کی عصمت ریزی کی۔ ملزمین مفرور بتائے گئے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ ملزمین کا تعلق کارپنٹر برادری سے ہے۔