دھنباد کے جج اْتم آنند قتل کیس‘ لکھن اور راہول کو عمر قید کی سزا

   

رانچی :دھنباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ہشتم) اتم آنند قتل کیس میں سی بی آئی کے خصوصی جج رجنی کانت پاٹھک کی عدالت نے دو قصورواروں راہول ورما اور لکھن ورما کو عمر قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے معاملے کی آن لائن سماعت کی۔ اتم آنند کی 28 جولائی 2022 کو پہلی برسی کے موقع پر ملزمین کو قصوروار قرار دیا گیا تھا۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے ملزمین کو تعزیرات ہند کی دفعہ 302 اور 201 کے تحت مجرم قرار دیا تھا۔عدالت نے آج اپنا فیصلہ سنادیا۔