دہشت گرد تنظیم عمران خان کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

,

   

رپورٹ کے مطابق ممنوعہ تنظیم عوامی جلسوں کے دوران عمران خان پر ”بدیانتی پر مبنی جنوبی مذہبی“ حملہ کرسکتی ہے۔
اسلام آباد۔پاکستان کی وزرات کی دفاع کی ایک خفیہ رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ ایک ممنوعہ دہشت گرد تنظیم سابق وزیراعظم او رتحریک انصاف پارٹی(پی ٹی ائی) چیرمن عمران خان اور ملک کے ہائی پروفائل سیاسی شخصیتوں پر حملہ کی منصوبہ بندی کررہی ہے‘ اتوار کے روز ایک میڈیا رپورٹ کے ذریعہ یہ بات سامنے ائی ہے۔

ایکسپریس نیوز کی خبر ہے کہ مذکورہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ عمران خان کے علاوہ پاکستان کے وزیردفاع خواجہ محمد آصف اور داخلی وزیر رانا ثناء اللہ کو دہشت گرد عناصر کی جانب سے نشانہ بنایاجاسکتا ہے تاکہ ملک کے امن کو درہم برہم کرسکیں۔

رپورٹ کے مطابق ممنوعہ تنظیم عوامی جلسوں کے دوران عمران خان پر ”بدیانتی پر مبنی جنوبی مذہبی“ حملہ کرسکتی ہے۔

ایکسپریس نیوز کی خبر ہے کہ اس رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) جس پر امتناع عائد کردیاگیا ہے یاپھر غیرملکی اسپانسرڈ ممنوعہ تنظیم پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل۔ن) اورپاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)کا قیادتوں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

وزرات دفاع کی یہ خفیہ رپورٹ سپریم کورٹ میں دو صوبوں میں انتخابات کے ضمن میں داخل کرتے ہوئے اہم قائدین بشمول عمران خان‘ رانا ثناء اللہ اور خواجہ آصف پر حملوں کا ڈر ظاہر کیاگیا ہے۔

سماع ٹی وی کی خبر کے مطابق رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پی ٹی ائی سربراہ کو ان کے عوامی جلسوں اور تحریک کے دوران نشانہ بنایاجاسکتا ہے وہیں انہیں مذہبی شدت پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایاجاسکتا ہے۔

سماع ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حساس اداروں سے کہاگیا ہے کہ وہ عمران خان کے سکیورٹی اہلکاروں کی چھان بین کریں۔