نئی دہلی۔ مشرقی دہلی میں لکڑی کے فرش اور دیگر سامان کے گودام میں اتوار کو زبردست آگ لگ گئی، فائر ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے بتایا ۔دہلی فائر سرویس (ڈی ایف ایس) کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے کہا کہ میور وہار فیزون کے چیلا علاقے سے ایک گودام میں آگ لگنے کی کال موصول ہوئی تھی۔جملہ21 فائر ٹینڈر جائے وقوعہ پر روانہ کیے گئے۔ آگ اب قابو میں ہے، فائر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے کہا۔آگ لگ بھگ 500 مربع گز کے گراؤنڈ فلور پر لکڑی کے فرش اور دیگر سامان کے گودام میں لگی۔ گرگ نے مزید کہا کہ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔