کانگریس صدر نے پوچھا کہ ”کہاں ہیں ہوم منسٹر اور پچھلے اتوار سے انہوں نے کیا کیاہے؟“
نئی دہلی۔ کانگریس صدر سونیاگاندھی نے شمال مشرقی دہلی میں جاری تشدد کے پیش نظروزیرداخلہ امیت شاہ کا استعفیٰ مانگا‘ جس میں اب تک 22لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔
کانگریس پارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سونیاگاندھی نے پوچھا کہ ”کہاں ہیں ہوم منسٹر اور پچھلے اتوار سے انہوں نے کیا کیاہے؟“۔
انہوں نے دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال کو بھی نشانہ بنایا اور کہاکہ انہیں متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنا چاہئے اور لوگوں سے مسلسل رابطے میں رہنا چاہئے تاکہ حالات قابو میں رہ سکیں۔
محترمہ گاندھی نے استفسار کیاکہ”دہلی کے چیف منسٹر کہاں ہیں اور پچھلے اتوار سے وہ کرکیارہے ہیں؟““
#WATCH Live from Delhi: Congress Interim President Sonia Gandhi addresses the media https://t.co/GeQbN7rQkR
— ANI (@ANI) February 26, 2020
۔فرقہ وارانہ کشیدگی کے پیش نظر خفیہ اداروں سے ملنے والے جانکاری میں کمی پر سوال کھڑا کرتے ہوئے انہوں نے پوچھا کہ”اتوار کی رات میں جب تشدد کے بھڑکانے کا اندیشہ ہوگیاتھا اس وقت تعینات پولیس فورس کی مضبوطی کیاتھا؟
کیوں زائد سکیورٹی دستے فوری طور پر طلب نہیں کرلئے گئے جبکہ یہ واضح ہوگاتھا کہ حالت دہلی پولیس کی دست ترس سے آگے نکل گئے ہیں؟“۔
سونیا گاندھی نے حالات کے متعلق تمام کو جانکاری دینے کے لئے ایک کل جماعتی اجلاس طلب کرنے اور حکومت کی جانب سے حالات پر قابو پانے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیلات بتانے کے لئے طلب کیاجائے۔
انہوں نے کہاکہ ”ماضی میں جو بھی معاملہ رہے واجپائی حکومت سب س پہلے کل جماعتی اجلاس طلب کیاکرتی تھی۔
افسوسناک بات یہ ہے کہ جب سے مودی حکومت اقتدار میں ائی ہے میری جانکاری کے مطابق اب تک اس طرح کی کوئی میٹنگ نہیں ہوئی ہے۔ یہ ایک کڑوا سچ ہے مگر یہی حقیقت ہے