دہلی خاتون کمیشن کی سربراہ کو کار سے15 میٹر تک گھسیٹنے کی سنسنی خیز واردات!

   

نئی دہلی: دہلی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن سواتی مالیوال کے ساتھ جمعرات کو علی الصبح تقریباً 3.11 بجے ایک کار کے ذریعے 10 سے 15 میٹر تک گھسیٹے جانے کی سنسنی خیز واردات پیش آئی ہے۔ میڈیاکے مطابق الزام ہے کہ نشہ میں دھت ایک کار ڈرائیور نے ایمس کے گیٹ نمبر دو کے سامنے سواتی مالیوال کو کار کے ذریعے 10 سے 15 میٹر تک گھسیٹا۔دہلی پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ ایمس کے گیٹ نمبر 2 کے سامنے پیش آیا۔ گیٹ کے سامنے کار کے ڈرائیور نے سواتی مالیوال سے گاڑی میں بیٹھنے کو کہا۔ مالیوال نے جب اسے پھٹکار لگائی تو کار ڈرائیور ہریش چندر نے گاڑی کا شیشہ اوپر چڑھا لیا۔ اس سے مالیوال کا ہاتھ شیشہ میں ہی پھنس گیا۔ اس کے بعد ڈرائیور نے انہیں 10 سے 15 میٹر تک گھسیٹ لیا۔پولیس نے کہا کہ 47 سالہ ہریش چندر حالت نشہ میں تھا اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ملزم کا طبی معائنہ کرا لیا گیا ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سواتی مالیوال ایک فٹ پاتھ پر اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑی تھیں۔