نئی دہلی: کستوربا نگر کے کوٹلہ مبارک پور وارڈ سے دہلی مہیلا کانگریس کی سینئر نائب صدر پرینکا اگروال ہفتہ کو عام آدمی پارٹی میں شامل ہوگئی۔عآپ نیشنل کنوینر اروند کیجریوال نے پرینکا کو پگڑی اور ٹوپی پہنا کر پارٹی کی رکنیت دلائی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس دوران مسٹر کجریوال نے کہا کہ ’عآپ‘ پوری طاقت سے دہلی الیکشن لڑ رہی ہے ۔ عام آدمی پارٹی فیملی میں پرینکا اگروال کا استقبال ہے۔
ان کی آمد سے کستوربا نگر اسمبلی سمیت پوری دہلی میں ‘ آپ’ کو مضبوطی ملے گی۔