دہلی میں شدیدکہر، 18ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں

   

نئی دہلی : قومی راجدھانی میں شدید سردی اور گھنے کہر کی وجہ سے دہلی آنے والی 18 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں اور فضائی ٹریفک بھی متاثر ہوا ہے ۔ریلوے ذرائع کے مطابق دہلی آنے والی تقریباً 18 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ لمبی دوری کی ٹرینوں میں، پوری-نظام الدین پرشوتم ایکسپریس مقررہ وقت سے تقریباً چھ گھنٹے تاخیر سے چل رہی ہے ۔ پانچ دیگر ٹرینیں بھی تین سے پانچ گھنٹے تاخیر سے چل رہی ہیں۔دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پالم آبزرویٹری کے مطابق، حد نگاہ صرف 50 میٹر رہ گئی، جس سے پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ پروازیں مقررہ وقت سے تاخیر سے چلنے کے باعث ایئرپورٹ پر پھنسے مسافر اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کی صبح 5.30 بجے پنجاب، ہریانہ، مغربی راجستھان اور بہار کے مختلف حصوں میں گھنا کہرا چھایا رہا۔