دہلی میں وی اے ٹی کم کرنے سے ڈیزل کی قیمت 8 روپے کم ہوئی

   

نئی دہلی : حکومت دہلی نے آج دارالحکومت میں ڈیزل پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( وی اے ٹی ) 30 سے کم کرتے ہوئے 16.75 فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے ، جس سے اس ایندھن کی قیمت فی لیٹر 8.36 روپے کم ہو جائے گی ۔چیف منسٹر اروند کجریوال نے ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں کئے گئے اس فیصلے کا اعلان کیا ۔ مسٹر کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں ڈیزل پر وی اے ٹی 30 فیصد سے کم کر کے 16.75 فیصد کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے دہلی میں ڈیزل کی قیمت 82 روپے سے 8.36 روپے کم ہوکر 73.64 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔