نئی دہلی : شمالی دہلی کے گلابی باغ علاقے میں ایک پارک میں ایک گائے کے ذبح ہونے کے بعد کشیدگی پھیل گئی۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ انہیں 12:36 بجے پر ایک فون آیا۔ انہوں نے بتایا کہ گلابی باغ میں روشنارا انڈر پاس کے قریب ایک گائے کے جسم کے کچھ اعضاء ملے ہیں۔پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور گائے کے اعضاء کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری ویٹرنری اسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔ اسی دوران ایک سماجی کارکن جتیندرکنور نے دہلی پولیس کمشنر سے شکایت درج کروائی اور ان سے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل کی۔ پولیس نے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں دہلی ایگریکلچرل کیٹل پرزرویشن ایکٹ، انڈین پینل کوڈ، اور پریوینشن آف کرولٹی ٹو اینیملز ایکٹ کے متعلقہ سیکشن کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ اس معاملے میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔