دہلی پولیس نے 455کے جی ممنوعہ پٹاخوں کو ضبط کیا‘ 2ہوئے گرفتار

,

   

گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے،ڈی سی پی شرما نے مزیدکہاکہ نیہال وہار پولیس اسٹیشن پر میں ایک مقدمہ بھی درج کرلیاگیاہے۔
نئی دہلی۔دیوالی کو اب چند ہی باقی ہیں‘ مذکورہ دہلی پولیس نے 455کے جی ممنوعہ پٹاخوں کو ضبط کیا اور اس ضمن میں دو افراد کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمین کی شناخت27سالہ شیو ا رام پارک کا ساکن رشی‘ اور 28سالہ اترپردیش کے فیروز آباد کے رہنے والے امیت کے طور پر ہوئی ہے‘ جنھوں نے ہریانہ اورروہتک سے دہلی میں فروخت کرنے کے لئے یہ پٹاخے لائے تھے۔

سمیر شرما نے اوٹر نارتھ ضلع ڈی سی پی نے کہاکہ جب ایک پولیس ٹیم نیہال وہار کی منگل کی شام 5.20نجے کے وقت پٹرولنگ کررہی تھی‘ اس نے دیکھا کہ ایک مشتبہ شخص اپنے سر پر ایک بھاری بیاگ اٹھاکر لے جارہا ہے۔

مذکورہ ڈی سی پی نے کہاکہ ”جب پولیس ٹیم پر اس کی نظر پڑی تو فوری بھاگنے کی کوشش کیا مگر اس کو پکڑ لیاگیا۔ جب اس کے بیاگ کی تلاشی لی گئی‘ اس میں پٹاخے تھے۔

مذکورہ شخص کی شناخت امیت کے طور پر ہوئے ہے جب اس سے پٹاخوں کا لائسنس دیکھانے کا استفسار کیاگیاتو وہ اس کے پاس نہیں تھا۔ امیت نے پولیس کو بتایاکہ اس نے شیو پارک علاقے سے یہ پٹاخے خریدے ہیں۔

اس جانکاری پر حرکت میں آتے ہوئے پولیس ٹیم نے مذکورہ علاقے پر دھاوا کیااور رشی کو پکڑلیا“۔گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے،ڈی سی پی شرما نے مزیدکہاکہ نیہال وہار پولیس اسٹیشن پر میں ایک مقدمہ بھی درج کرلیاگیاہے۔