مرکزی وزیرر روڈ ٹرانسپورٹ کے نتن گڈکری نے کہا ہے کہ دہلی کا سب سے بڑا مسئلہ آلودگی اور بھیڑ ہے اور وہ قومی دارالحکومت کو ان سے نجات دلانے پر 52 ہزار کروڑ روپے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ بدھ کو یہاں دہلی ممبئی ایکسپریس وے کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے مسٹر گڈکری نے کہا کہ دہلی کا سب سے بڑا مسئلہ آلودگی اور جام ہے جس سے ان کی وزارت مسلسل چھٹکارا پانے کے لیے کام کر رہی ہے۔