نئی دہلی۔ ایک چونکا دینے والے واقعہ دہلی میں پیش آیاجس میں ایک 80سالہ عورت اور اس کی بیٹی کو منشیات دینے کے بعد باندھ گیا اور بدسلوکی کی گئی اوربندوق کی نوک پر یرغمال بنادیا ہے۔
واقعہ سراہتا وہارکے گھر میں پیش آیاجہاں پر ایک نئی گھریلو ملازمہ نے دیگر دو لوگوں کی مدد سے گھر میں داخل ہوئے اور لاکھوں روپئے مالیت کی جوہرات کے ساتھ رقم بھی لوٹ لی۔بعدزاں دو نوں نیم بیہوشی کے عالم میں چلے گئے اور انہیں اسپتال میں داخل کیاگیا۔
مذکورہ بیٹی نے جوایک خانگی کمپنی میں ملازمہ ہے ے کہاکہ اس نے 31اگست کو واقعہ سے دو دن قبل ایک ایجنسی کے ذریعہ گھریلو ملازمہ کو رکھا تھا تاکہ اس کی ماں کی دیکھ بھال کا کام کیاجاسکے جس کا حال ہی میں ایک گھٹنے کا اپریشن ہوا تھا۔
مذکورہ بیٹی نے کہاکہ ”حالانکہ ہم نے ابتداء میں لڑکی کو مسترد کردیاتھا مگر ایجنسی نے ہمیں زوردیاکہ وہ کام کی جانچ کے لئے محض تین دنوں کے لئے اپنے پاس رکھیں‘ اور دعوی کیاتھاکہ وہ وہ شاندار کام کرنے والی ہے“