دہلی کے عوام کو اگلے پانچ دنوں تک چلچلاتی گرمی سے راحت

   

نئی دہلی: دہلی کے عوام کے لئے منگل کی صبح راحت کا دن تھا کیونکہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 18.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے آٹھ درجے کم ہے ۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ گرج چمک کے ساتھ پیر کو قومی راجدھانی میں 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بارش ہوئی، جس سے شہر کے لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملی۔ صفدرجنگ آبزرویٹری نے پیر کو کم از کم درجہ حرارت 17.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا، جو معمول سے نو درجے کم ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال مئی میں قومی دارالحکومت میں سال 2000 کے بعد سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے ۔