دیپیکا پڈوکون قطر ایئرویز کی گلوبل برانڈ ایمبیسیڈر

   

ممبئی: بالی ووڈ سوپر اسٹار دپیکا پڈوکون کئی بالی ووڈ فلموں میں اپنے فن کے جوہر دکھا چکی ہیں اور ان دنوں ان کی شاہ رخ خان کے ہمراہ فلم ’’پٹھان‘‘ دنیا بھر کے باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ ایسے میں دپیکا کے چاہنے والوں کیلئے نئی خبر یہ ہیکہ ان کی پسندیدہ اداکارہ کو قطر ایئرویز نے اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا ہے۔ دپیکا پڈوکون نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو میں قطر ایئرویز کی برانڈ ایمبیسیڈر بننے کا اعلان کیا۔دپیکا نے اس حوالے سے کئی ویڈیوز شیئر کی ہیں اور اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ہیکہ قطر ایئرویز کی گلوبل برانڈ ایمبیسیڈر بننے پر خوشی ہو رہی ہے کیونکہ اس جیسا اور کچھ بھی نہیں ہے۔