دیہی ہارر فلم ’’کھیتی‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری

   

ممبئی،20 مئی (آئی اے این ایس) بالی ووڈ اداکار جیکی شروف، شرد کیلکر اور اداکارہ نہا سرگم جلد آنے والی دیہی ہارر فلم ’’کھیتی‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا، جس نے شائقین میں تجسس پیدا کردیا ہے۔فلم کھیتی کی کہانی خوف، خاندان اور ماضی کے تلخ رازوں کے گرد گھومتی ہے۔ اس فلم کی کہانی اور ہدایت کاری حارث امتیاز خان نے انجام دی ہے جبکہ اسے ثنا خان نے پروڈیوس کیا ہے۔ بلیک کینوس اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں وریندر سکسینہ اور شازی چودھری بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ دیہی پس منظر میں بنائی گئی اس ہارر فلم میں خاندان، وراثت اور چھپے ہوئے سچ کی ایک خوفناک داستان پیش کی جائے گی۔ جاری کیے گئے پہلے پوسٹر میں فلم کی پراسرار اور سنسنی خیز فضا کی جھلک دکھائی گئی ہے، تاہم کہانی کے مرکزی راز کو مکمل طور پر ظاہر نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب جیکی شروف جلد سوپر ہیرو دنیا میں بھی قدم رکھنے جارہے ہیں۔ وہ اپنی آنے والی فیملی اورینٹڈ سائنس فکشن فلم ’’دی گریٹ گرانڈ سوپر ہیرو ایلینز کا آگمن‘‘ میں دکھائی دیں گے۔ جیکی شروف آخری بارکارتک آریان اور اننیا پانڈے کی فلم تو میری میں تیرا، میں تیرا تو میری میں نظر آئے تھے۔ اس کے علاوہ وہ احمد خان کی کامیڈی فلم ویلکم ٹو دی جنگل میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔ ویلکم ٹو دی جنگل میں اکشے کمار، سنجے دت، سنیل شیٹی، ارشد وارثی، پریش راول، روینہ ٹنڈن، دشا پٹانی، لارا دتہ، جیکولین فرنینڈس، شریاس تلپڑے، آفتاب شیوداسانی، میکا سنگھ، مکیش تیواری، ذاکر حسین، یشپال شرما، جانی لیور، راجپال یادو، کرشنا ابھیشیک، کیکو شردا، دلیر مہندی، تشار کپور اور سیاجی شندے سمیت کئی معروف اداکار شامل ہیں۔ویلکم ٹو دی جنگل ایک ملٹی اسٹارر فلم ہے جس میں کئی معروف اداکار پردے پر نظر آئیں گے لیکن فلم میں مرکزی کردار اداکرنے والے اکشے کمار کے لئے اس فلم کا کامیاب ہونا ضروری ہے ۔