ذات کی مردم شماری پر پابندی لگانے سے سپریم کورٹ کا انکار

   

نئی دہلی: بہار ذات کی مردم شماری پر سپریم کورٹ کے جسٹس سنجیو کھنہ اور ایس وی این بھٹی کی بنچ نے کہاکہ ہم ریاستی حکومت یا کسی بھی حکومت کو فیصلہ لینے سے نہیں روک سکتے۔سپریم کورٹ نے جمعہ کو بہار حکومت کو ریاست میں ذات کے سروے کے مزید اعداد و شمار شائع کرنے سے روکنے سے انکار کردیا۔ عدالت نے کہا کہ ہم اس مقام پر نہیں رک رہے ہیں،ہم ریاستی حکومت یا کسی حکومت کو فیصلہ لینے سے نہیں روک سکتے۔ یہ غلط ہوگا۔ عدالت نے کہا کہ ذات پر مبنی سروے کے اعداد و شمار کے حوالے سے کسی بھی معاملے پر غور کیا جائے گا۔