ذاتی مفاد کے لیے پارٹی تبدیل کرنے والے پارٹی کے لیے نقصان دہ : ڈی سرینواس

   

شمس آباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد منڈل کے موضع پالماکول میں بی آر ایس قائدین کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پارٹی سینئیر لیڈر ڈی سرینواس نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ بی آر ایس سے شہرت حاصل کر کے اپنے ذاتی مفاد کے لیے دوسری پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے پارٹی کے لیے نقصان دہ ہیں وہ کبھی بھی اپنے مفاد کے لیے پارٹی کو دھوکہ دے سکتے ہیں ۔ جس پارٹی نے انہیں پہچان دی اس پارٹی کے ساتھ غداری کرنے والوں کے ساتھ کوئی امید نہیں کی جاسکتی ہے ۔ شمس آباد منڈل میں بی آر ایس پارٹی کو بہت جلد دوبارہ مضبوط بنایا جائے گا ۔ گرام پنچایت انتخابات میں بھی بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے بی آر ایس پارٹی کی اہمیت سے عوام کو واقف کرائیں گے ۔ اس اجلاس میں سید غوث پاشاہ کوآپشن ممبر ، راج شیکھر گوڑ ، ستیش ، اشوک ، راجو نائک ، رمیش گوڑ وغیرہ موجود تھے ۔۔