ذاکرنائک سے متعلق نروتم مشرا کی زہر افشانی

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج کہا کہ دہشت گرد تنظیم حزب التحریر کے دہشت گرد اور ان کے خاندان کے لوگ کیا کہہ رہے ہیں، یہ ذاکر نائک کو امن کا سفیر بتانے والے کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجئے سنگھ کو سننا چاہئے ۔ ڈاکٹر مشرا نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ سماج کو توڑنے کی بیمار کوشش ہے اسی لئے تو جے ایم بی اور ایچ یو ٹی جیسی دہشت گرد تنظیموں پر کوئی سوال نہیں اٹھاتے۔
جبکہ بھگوا کودہشت گردی اور ذاکر نائک کو امن کا سفیربتاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ ایچ یو ٹی ارکان اور ان کے اخاندان کے لوگ کیا کہہ رہے ہیں، یہ دگ وجئے سنگھ کو سننا چاہئے ، جو ذاکر نائک کو امن کا سفیر کہتے ہیں۔