ر18رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان

   

بھونیشور۔ ٹوکیو اولمپکس میں برونز میڈل جیتنے والے وویک ساگر پرسادکو آج 18 رکنی ہندوستانی ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا جو24 نومبر سے بھونیشور میں ہونے والے ایف آئی ایچ ہاکی مردوں کے جونیئر ورلڈ کپ میں اپنے خطاب کا دفاع کرے گی۔یہ ایونٹ 5 دسمبر کو ختم ہونے والا ہے، دنیا بھر سے 16 ٹیمیں اس خطاب کے لیے مدمقابل ہوں گی اورآخری مرتبہ ہندوستان نے 2016 میں لکھنؤ میں اس ایونٹ کا خطاب جیتا تھا۔ہاکی انڈیا نے جمعرات کو ایونٹ کے لیے 18 رکنی ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم کا اعلان کیا جس میں وویک ساگر پرساد بطورکپتان اور سنجے جو بیونس آئرس میں یوتھ اولمپک گیمز 2018 میں سلور میڈل جیتنے والی انڈیا انڈر18 ٹیم کا حصہ تھے، انہیں نائب کپتان بنایا گیا ہے۔18 رکنی ٹیم میں شردانند تیواری، پرشانت چوہان، سدیپ چرماکو، راہول کمار راج بھر، منیندر سنگھ، پون، وشنوکانت سنگھ، انکت پال، اتم سنگھ، سنیل جوجو، منجیت، رابچندر سنگھ موئرنگتھم، ابھیشیک لاکرا، یشدیپ سیواچ، گورمکھ سنگھ اور اریجیت سنگھ ہندل شامل ہیں۔ہاکی انڈیا نے ایک بیان میں کہا کہ دینا چندر سنگھ موئرنگتھم اور بوبی سنگھ دھامی کو متبادل کھلاڑیوں کے طور پر منتخب کیاگیا ہے جنہیں صرف اس صورت میں کھیلنے کی اجازت دی جائے گی جب کوئی زخمی ہو یا 18 رکنی اسکواڈ میں سے کوئی کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے ٹورنمنٹ سے باہر ہو جائے۔ٹیم کے انتخاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے چیف کوچ مین گراہم ریڈ نے کہا اپنے ملک کی نمائندگی کے لیے بہترین 18 کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا کھیلوں میں سب سے مشکل کام ہے۔ گزشتہ 12-18 مہینوں سے کورونا کی پابندیوں اور لاک ڈاؤن میں بڑی قربانیاں دی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم نے 20 کھلاڑیوں کے ایک گروپ، 18 کی ایک ٹیم اور دو متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، ہمیں یقین ہے کہ جونیئر ورلڈ کپ چمپئن کے طور پر اپنے خطاب کا دفاع کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتاہے۔ یہ ایک متوازن ٹیم ہے جس میں بہت زیادہ لچک ہے۔ بڑے ایونٹ میں مظاہرہ کرنے والے ان کھلاڑیوں کی کلید ایک دوسرے پر بھروسہ کرنا اور ان کی تیاری پر بھروسہ کرنا ہو گا۔ریڈ نے بھونیشور میں ٹیم کی جاری تیاریوں کے بارے میں مزید کہا کہ جہاں وہ ٹورنامنٹ میں کامیابی کے لیے درکار سخت محنت کررہے اورکھلاڑی گزشتہ چند دنوں سے کلنگا ہاکی اسٹیڈیم میں تربیت کے موقع سے بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ میدان خالی ہونے کے باوجود اولمپکس نے ثابت کردیا ہے کہ ہاکی سے ہر فرد اب بھی لطف اندوز ہو سکتا ہے۔ہندوستان اپنی مہم 24 نومبر کو فرانس کے خلاف شروع کرے گا اور راؤنڈ رابن لیگ میں اگلے دن کینیڈا سے مقابلہ کرے گا۔ چار ٹیموں کے پول میں اس کا آخری لیگ میچ 27 نومبرکو پولینڈ کے خلاف ہوگا۔ابتدائی راؤنڈ کے گروپس میں سے سرفہرست دو ٹیمیں ناک آؤٹ کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کریں گی جو یکم دسمبر کو کھیلا جائے گا۔خطاب کے حصول کے لئے میدان میں موجود دیگر ٹیموں میں بیلجیئم، نیدرلینڈز، ارجنٹینا، جرمنی، کینیڈا، جنوبی افریقہ، مصر، پاکستان،کوریا، ملائیشیا، پولینڈ، فرانس، چلی، اسپین اور امریکہ شامل ہیں۔
ہندوستانی انڈر21 ٹیم: شردانند تیواری، پرشانت چوہان (جی کے)، سنجے (وی سی)، سدیپ چرماکو، راہول کمار راج بھر، منیندر سنگھ، پون (جی کے)، وشنوکانت سنگھ، انکت پال، اتم سنگھ، سنیل جوجو، منجیت، رابچندر سنگھ موئرنگتھم، وویک ساگر پرساد (سی)، ابھیشیک لاکرا، یشدیپ سیواچ، گرومکھ سنگھ اور اریجیت سنگھ ہندل۔