حیدرآباد 28 اپریل (سیاست نیوز) نوبل انعام یافتہ رابندر ناتھ ٹیگور کی 165 ویں جینتی کے موقع پر 8 مئی شام 6.30 بجے لامکاں، بنجارہ ہلز میں ایک کلچرل پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ نامور فنکار شریمتی سنگھا مترا ملک رابندر ناتھ ٹیگور کے بنگالی اور ہندی نغموں کو انگریزی میں ترجمہ کے ساتھ پیش کریں گی۔ ٹیگور کے منتخب نغموں پر شریمتی کامالینی سرینواس کا رقص رہے گا۔ ڈاکٹر آر شنکر نے پروگرام کو ترتیب دیا ہے۔ شرکت کی عام اجازت ہے اور شام 6.15 بجے نشستیں سنبھال لینے کی درخواست کی گئی ہے۔V/1