حیدرآباد ۔4 ۔اگست (سیاست نیوز) کانگریس کے کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی توقع ہے کہ 9 اگست کو اسمبلی کی رکنیت سے اپنا استعفیٰ اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی کو پیش کریں گے۔ راج گوپال ریڈی نے اسمبلی کی رکنیت اور کانگریس پارٹی سے استعفیٰ کا اعلان کیا ہے۔ وہ صدر کانگریس سونیا گاندھی اور رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کو استعفیٰ کا مکتوب روانہ کریں گے ۔ بتایا جاتا ہے کہ راج گوپال ریڈی آج اسپیکر سرینواس ریڈی سے ملاقات کے خواہاں تھے لیکن اسپیکر اپنے گھریلو تقریبات کے سبب 8 اگست تک مصروف ہیں۔ وہ 9 اگست کو ملاقات کیلئے دستیاب رہیں گے۔ اسپیکر اسمبلی اپنے خاندان میں بعض تقریبات کے سبب 8 اگست تک بانسواڑہ میں قیام کریں گے اور 9 اگست کو حیدرآباد واپس ہوں گے۔ر