راجستھان میں 23 مورفوت ، کسان گرفتار

   

٭ راجستھان کے بیکانیر میں ایک کسان کو گرفتار کرلیا گیا جس کے زہرآلود اناج دینے سے زائد از 23 مور ہلاک ہوگئے۔ کسان نے عہدیداروں کو بتایا کہ اس نے کھیت میں ترکاری کے بیج بوئے تھے۔ بعد میں فصلوں کو نقصان سے بچانے کیلئے اس نے کیڑے مار دوائیں کھیت میں ڈالی تھیں جن کو کھانے سے موروں کے علاوہ بعض کبوتر اور چوہے بھی فوت ہوگئے۔