راجستھان میں ای آر سی پی ایک بڑا مسئلہ

   

جے پور : راجستھان میں 25 نومبر کو ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات میں اس بار بہت زیادہ زیر بحث رہنے والا ایسٹ راجستھان کینال پروجیکٹ ( ای آر سی پی) ایک بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے اور حکمراں کانگریس اس بار کامیابیوں کے ساتھ پھر سے اقتدار میں آ رہی ہے ۔ جب کہ اہم اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) بدعنوانی اور بگڑتے امن و امان کے مسائل پر وزیر اعظم نریندر مودی کی مدد سے اپنی حکومت بنانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ کانگریس نے ای آر سی پی معاملے پر مرکزی حکومت کے وعدے توڑنے کے خلاف 16 اکتوبر سے باران سے عوامی بیداری مہم شروع کی ہے اور اس کے تحت کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی جمعہ کو دوسہ ضلع کے کنڈولی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ کانگریس کے لیڈروں کا کہنا ہے کہ اس الیکشن میں ای آر سی پی ایک بڑا مسئلہ ہے ۔