راجستھان میں فصلوں کے نقصان کا سروے

   

بھرت پور: راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے ژالہ باری سے متاثرہ اضلاع میں فصلوں کے نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے فوری گرداوری کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ شرما نے ہفتہ کو بھرت پور کے ضلع کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مختلف ضلع کلکٹروں سے ژالہ باری کے بارے میں بات کی اور ان سے گزشتہ دنوں میں کچھ اضلاع میں ژالہ باری سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں معلومات لی۔ انہوں نے محکمہ ریونیو کے پرنسپل سکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ ژالہ باری سے متاثرہ اضلاع میں فصل کے نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے فوری طور پر گرداوری کریں۔ وزیر اعلیٰ نے سیکر، چورو، بیکانیر، جھنجھنو اور کھیرتھل-تیجارا کے ضلع کلکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ گردواری کرائیں اور فوری طور پر رپورٹ بھیجیں۔ انہوں نے 5 مارچ تک 7 ڈی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ متاثرہ کسانوں کو ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف فنڈز سے فوری معاوضہ دیا جا سکے ۔