کوٹہ 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے ضلع بندی میں پیش آئے ایک واقعہ میں 15سالہ اسکولی لڑکی کو ایک شخص نے اپنے دوستوںکے ساتھ اُس وقت اغواء کرتے ہوئے اسکی اجتماعی عصمت ریزی کردی، جب وہ اسکول سے واپس آرہی تھی۔ پولیس کے مطابق،پولیس مذکورہ لڑکی کو فی الحال بازیاب کرالیاہے اور20سالہ خاطی شخص کی تلاش شروع کردی ہے۔پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی نویں جماعت کی طالبہ ہے جو اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ چہارشنبہ کو گھر واپس آرہی تھی۔ راستے میں بعض نوجوانوں نے اُسے اغواء کرکے ویان میں زبردستی بٹھالیا۔