راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کے بھائی اگریسین گہلوت کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دوبارہ طلب کیا ہے اور پوچھ گچھ کے لیے بلایا ہے۔ اگریسین گہلوت پیر کو دوسری بار دہلی ای ڈی ہیڈ کوارٹر میں دوبارہ پوچھ گچھ میں شامل ہوں گے۔ بتادیں کہ کھاد گھوٹالہ کیس میں ای ڈی ان سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ پیر کو تقریبا 12 بجے اگریسین گہلوت اپنے وکیلوں کے ساتھ ای ڈی کی پوچھ گچھ میں شامل ہوں گے۔ وہ اور چند دیگر کھاد کی برآمدات میں مبینہ بے ضابطگیوں سے منسلک ہیں۔ اس معاملے میں اس سے پہلے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی ، لیکن انھوں نے جانچ ایجنسی کی کارروائی سے راحت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ راجستھان ہائی کورٹ نے حال ہی میں ان سے تفتیش میں ایجنسی کے ساتھ تعاون کرنے کو کہا اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی کہ وہ انکے خلاف کوئی زبردستی کارروائی نہ کریں۔