سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے راجوری میں سیکورٹی فورسز پر ہونے والے فدائین حملے کی سخت الفاظ مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگجوؤں اور ان کے حامیوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ راجوری میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں اور عظیم قربانیاں پیش کرنے والے بہادر جوانوں کو خراج اور پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔