راحیلہ کی میریلینڈ اسٹیٹ سنیٹ میں مسابقت

   

نیویارک: امریکہ میں بیرونی نژاد ایشیائی افراد کا سیاست میں داخلہ تیزی سے بڑھتا جارہا ہے۔ راحیلہ اس معاملہ میں نئی انٹری ہے، جو میریلینڈ اسٹیٹ سنیٹ میں ڈسٹرکٹ 23 سے مسابقت کررہی ہیں۔ ان کے والد شکور احمد کے مطابق راحیلہ ایوان مندوبین کے لیے قبل ازیں ایک سے زائد مرتبہ مقابلہ کرچکی ہیں لیکن ڈسٹرکٹ 23A میں انہیں صرف 42 ووٹوں سے ناکامی ہوئی تھی۔ راحیلہ کو سماجی اور سیاسی سرگرمیوں کا تجربہ ہے اور اس مرتبہ وہ کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔ موجودہ طور پر وہ پرنس جارجس کائونٹی بورڈ آف ایجوکیشن سے وابستہ ہیں اور 19 فروری 2022ء کو مستعفی ہونے والی ہیں۔