رام داس پوری کو شیوراج نے جوتے پہنائے

   

انوپ پور: پارٹی کے انوپ پور ضلع صدر رام داس پوری جنہوں نے مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بننے تک ننگے پاؤں رہنے کا عہد کیا تھا، انہیں آج سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے جوتے پہنائے ۔ ان دنوں چوہان انوپ پور ضلع کے امرکنٹک کے دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے آج پوری کو جوتے پہنا کر اور ان کے عہد کو پورا کرتے ہوئے مبارکباد دی۔ اس کے بعد چوہان نے ایکس پر پوسٹ کیاکہ رام داس پوری جیسے کارکن پارٹی کی طاقت اور سرمایہ ہیں، انوپ پور بی جے پی ضلع صدر رام داس پوری جی نے عہد کیا تھا کہ جب تک ریاست میں بی جے پی کی حکومت نہیں بن جاتی وہ جوتے اور چپل نہیں پہنیں گے ۔ ریاست میں بی جے پی کی حکومت بنی اور ان کے عہد کو پورا کرنے کے بعد آج ہم نے انہیں جوتے پہنائے ۔ بی جے پی کو ایسے وقف اور محنتی کارکنوں پر فخر ہے اور ایسے کارکن وزیر اعظم نریندر مودی کے عہد کو پورا کریں گے اور اپنے ملک کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں گے ۔