حیدرآباد۔ 31 اگست (سیاست نیوز) ایک زمانے میں یہ ہینڈ پمپ لوگوں کی پیاس بجھاتا تھا اس کے استعمال کے دوران اس کے ساتھ اگنے والا راوی کا درخت بھی ضائع ہونے والے پانی سے اپنی پیاس بجھاتا ہے۔ کئی سالوں سے پمپ ایک کونے میں پڑا ہوا ہے۔ نل کے پانی کے فراہمی کے پیش نظر لوگوں نے ہینڈ پمپ پر توجہ دینا چھوڑ دیا ہے۔ تاہم بچپن میں پیاس بجھانے والا راوی کا درخت بڑا ہوکر ایسا ہوگیا ہے کہ گویا اس ہینڈ پمپ کی خوبی کو بھولا ہی نہیں۔ یہ راوی درخت ہینڈ پمپ شہر حیدرآباد کے رام نگر سومیا دواخانہ کے پچھلے سڑک پر ہے۔ اس درخت نے ہینڈ پمپ کو اپنے اندر محفوظ کرلیا ہے۔( ش)