راہول بدستور دوسرے مقام پر ، کوہلی کو ایک مقام کی ترقی

   

دبئی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول اپنا دوسرا مقام برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں جب کہ کوہلی نے آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ٹوئنٹی 20کی درجہ بندی میں ایک مقام کی ترقی حاصل کی ہے اور اب وہ چھٹے مقام پر فائز ہیں ۔ راہول کے نام 816 نشانات درج ہیں اور وہ انگلینڈ کے ڈیوڈ مالان سے پیچھے ہیں جن کے آئی سی سی ٹسٹ درجہ بندی میں 915 نشانات ہیں۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کے نام 697 نشانات ہیں ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک مقام کی ترقی حاصل کی ہے اور وہ اب تیسرے مقام پر پہنچ چکے ہیں اور ان کے نشانات کی تعداد 801 ہے ۔ آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے ونڈے کپتان ارون فنچ کو ایک مقام کا نقصان ہوا ہے اور وہ 788 نشانات کے ذریعہ چوتھے مقام پر پہنچ چکے ہیں ۔ جنوبی افریقہ کے بیٹسمین ونڈر ڈیسن 700 نشانات کے ذریعہ ایک مقام کی ترقی کے بعد پانچویں مقام پر پہنچ چکے ہیں ۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو آئی سی سی کی تازہ ترین ٹوئنٹی 20درجہ بندی میں فائدہ ہوا ہے ۔نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے بیٹسمین ڈی اون کونوے جنہوں نے 99رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیلی تھی جس کی بدولت انہیں 46مقامات کا فائدہ ہوا ہے اور اب وہ 17ویں مقام پر پہنچ چکے ہیں ۔ حالانکہ انہوں نے اپنے کریئر میں صرف 8مقابلے ہی کھیلے ہیں ۔ علاوہ ازیں ٹیم کے اوپنر مارٹن گپٹن جنہوں نے دوسرے مقابلے میں 97رنز کی اننگز کھیلی ہیں جس کی بدلوت انہیں تین مقامات پر فائدہ ہوا ہے جس کے بعد اب وہ 11ویں مقام پر پہنچ چکے ہیں ۔ آسٹریلیا کے بیٹسمین مارکس اسٹونس نے 77مقامات کی چھلانگ کے بعد 110واں مقام حاصل کرلیا ہے ۔بولروں کی فہرست میںکوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے جیسا کہ راشد خان،مجیب الرحمن عادل رشید،جنوبی افریقہ کے تبریز شمی اور آسٹریلیائی اسپنر آڈم زمپا ٹاپ 5 میں شامل ہیں۔