راہول کی یاترا راجستھان پہنچنے پر اجمیر درگاہ اور پشکر سے مٹی لے کر جائے گی

   

اجمیر: اجمیر سے صوفی خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ اور تیرتھ راج پشکر کے علاوہ اجمیر ضلع میں کشن گڑھ ڈویژن کے سرسرا میں واقع تیجازی مہاراج کی مٹی کانگریس قائد راہول گاندھی کی راجستھان میں بھارت جوڑو یاترا کے موقع پر جھلاور لے جائی جائے گی۔یاترا 4 دسمبرکو جھلاورا سے ریاست میں داخل ہوگی اورنیشنل اسٹوڈینٹ یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی)راجستھان اکائی کے ریاستی صدر ابھیشیک چودھری کی قیادت میں یہ مٹی لے جائی جائے گی۔اجمیر میں این ایس یو آئی کے ضلعی صدر عبد الفرحان خان نے بتایا کہ چودھری اجمیر درگاہ، برہما مند پشکر اور دیتو پیر تیجازی مہاراج کی پاک مٹی سرسرا سے مٹی اکھٹا کریں گے اور یہ ’ماٹی یاترا‘ راہول گاندھی کی بھارت جوڑ یاترا میں راجستھان میں داخل ہونے کے درمیان جھلاور لے جائی جائیگی۔انھوں نے بتایا کہ راجستھان میں مختلف ضلعوں میں یہ یاترا بیس دن تک رہے گی لیکن اجمیر کی طرف نہیں جائے گی۔ ایسے میں این ایس یو آئی بھارت جوڑو یاترا کے اس پاک کام میں اجمیر کی مذہبی جگہوں اور درگاہ، پشکر اور سرسرا سے مٹی لے کر وہاں جائے گی اور راہول گاندھی کو اسے تحفے کے طور پر پیش کریں گے ۔